ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ممتا بنرجی کا د عویٰ : بی جے پی کے لیے لوک سبھا انتخابات میں 100 نشستیں جیتنا بھی مشکل ہو گا,فوج کے نام پرسیاست نہیں کرنے دیں گے

ممتا بنرجی کا د عویٰ : بی جے پی کے لیے لوک سبھا انتخابات میں 100 نشستیں جیتنا بھی مشکل ہو گا,فوج کے نام پرسیاست نہیں کرنے دیں گے

Sat, 13 Apr 2019 00:15:32  SO Admin   S.O. News Service

کرسی یانگ؍:12 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جمعہ کو سابق فوجیوں کے تئیں یکجہتی ظاہر کی جنہوں نے سیاسی مقاصد کے لئے مسلح افواج کے مبینہ استعمال پر غصہ کا اظہار کرتے ہوئے صدر جمہوریہ کو خط لکھا ہے۔ کرسی یانگ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بنرجی نے کہا کہ ہمیں اپنے مسلح افواج پر انتہائی فخر ہے لیکن میں (وزیر اعظم) نریندر مودی کی طرح فوجیوں کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کبھی ووٹ نہیں طلب نہیں کروں گی ۔فوج کے آٹھ سابق سربراہان اور 148 دیگر سابق فوجیوں نے کہا کہ یہ فکر اور خدمت، ریٹائرڈ فوجیوں کے درمیان عدم اطمینان کا معاملہ ہے کہ مسلح افواج کا استعمال سیاسی ایجنڈا چلانے کے لئے کیا جا رہا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ موجودہ لوک سبھا انتخابات میں علاقائی پارٹیاں اہم کردار ادا کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ساتھ مل کر مرکز میں حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ بی جے پی کے لئے لوک سبھا میں 100 سیٹ کا ہندسہ پار کرنا مشکل ہوگا۔بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کے لئے موجودہ انتخابات میں 100 لوک سبھا سیٹ جیتنا بھی مشکل ہو گا۔ کرسی یانگ کے لئے اپنے ترقیاتی منصوبہ کا ذکر کرتی ہوئی ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت شہر میں یونیورسٹی اور سیاحتی لاج بنائے گی۔ وزیر اعلی نے بی جے پی پر بھی نشانہ لگایا اور کہا کہ انہوں نے دارجلنگ سیٹ سے’بھومی پتر ‘ کو کھڑا کیا ہے جبکہ بی جے پی نے منی پور کے ایک امیدوار کو اتارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ بی جے پی کو دارجلنگ سے کوئی امیدوار نہیں مل پایا، اسے انتخابات لڑانے کے لئے منی پور سے کسی کو لانا پڑاہے ۔ 


Share: